ملتان:
ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن نے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف اسکی سرزمین پر زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
اسپنر جومیل واریکن کی شاندر بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز 35 سال بعد پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے میں کامیاب ہوا ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 1990 میں قومی ٹٰیم کو پاکستان میں شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں؛ ویسٹ انڈیز نے ٹیسٹ میں پاکستان کو 35 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
کرک انفو کے اعداد و شمار کے مطابق جومیل واریکن نے بحیثیت اسپنر دو میچز کی 4 اننگز کے دوران پاکستان کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 19 وکٹیں اپنے نام کیں۔
جومیل واریکن نے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 32 رنز کے عوض 7وکٹیں لی تھیں جو انکا اب تک بہترین اسپیل ہے۔
اس سے قبل، نیوزی لینڈ کے اسپنر اش سودھی نے 2023 میں پاکستانی سرزمین پر 13 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز بے نتیجہ رہی تھی۔