لاہور:گداگری کی آڑ میں وارداتیں کرنے والا خواجہ سرا گرفتار

  ملزم کے قبضہ سے موبائل برآمد کیے گئے، دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا، ترجمان ڈولفن فورس


ویب ڈیسک January 27, 2025
سعودی پولیس نے خواتین کے کپڑے پہننے پر 35 خواجہ سراؤں کو حراست میں لیا، ترجمان ریاض پولیس، فوٹو؛ فائل

گداگری کی آڑ میں وارداتیں کرنے والے خواجہ سرا کو لاہور پولیس  کی ڈولفن فورس نے گرفتار لیا۔

ترجمان ڈولفن اسکواڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاکہ خواجہ سرا نے 2 روز قبل کینال روڈ پر نوسر بازی کر کے موبائل و کیش لوٹا تھا،  ملزم عامر عرف تتلی کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ  561/25 درج ہے،  ڈولفن ٹیم نے مقامی لوگوں کی شکایات پر ریکی کر کے خواجہ سرا کو گرفتار کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ  ملزم کے قبضہ سے موبائل برآمد کیے گئے، دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا، خواجہ سرا کینال روڈ کے اطراف و کراسنگ برج پر وارداتیں کرتا تھا۔

 ترجمان ڈولفن  فورس نے کہا کہ   ملزم عامر عرف تتلی کو تھانہ نواب ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔