مہاکمبھ میلے سے مشہور ہونے والی مونا لیزا کو بالی ووڈ سے بڑی آفر مل گئی

بھارت کے مہاکمبھ میلے سے شہرت پانے والی مونالسا بھونسلے کو کونسی بالی ووڈ فلم کی پیشکش ہوئی؟


ویب ڈیسک January 27, 2025

بھارت میں 26 جنوری تک جاری رہنے والا مہاکمبھ اپنی منفرد داستانوں اور شخصیات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ان میں سے ایک 16 سالہ مونالیزا بھونسلے ہے، جس کو  ’وائرل مونالیزا‘ کا خطاب دیا گیا ہے۔

میلے میں ہاتھ سے بنے ہار بیچنے والی اس لڑکی کو اس کی گہری رنگت اور خوبصورت آنکھوں کے ساتھ معصومیت بھری مسکان نے سوشل میڈیا پر مشہور کر دیا۔

 

مونالیزا  کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کے پاس خریداری کیلئے لوگوں کو ہجوم کرنا شروع کر دیا۔ اس کے نتیجے میں ان کے ساتھ ہراسانی کے واقعات بھی پیش آئے، جس پر ان کے والد نے ان کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کیے اور انہیں واپس گھر بھیج دیا۔ 

رپورٹس کے مطابق ایک معروف فلم ڈائریکٹرنے مونالیزا کو اپنی آنے والی فلم ’دی ڈائری آف منی پور‘ میں ایک کردار کی پیشکش کی ہے۔ تاہم، مونالیزا نے تاحال اس پیشکش پر کوئی جواب نہیں دیا۔ 

ایک انٹرویو میں مونالیزا نے اپنی شہرت کو قسمت قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور فلم میں کام کرنے کے امکان پر مثبت ردعمل دیا۔ مونالیزا اس فلم میں کردار کیلئے راضی ہوں گی یا نہیں اس حوالے سے تو نہیں کہا جا سکتا تاہم وہ بھی کئی سوشل میڈیا اسٹارز کی طرح سال 2025 کی پہلی انٹرنیٹ سینسیشن بن چکی ہیں جن کی خوبصورتی کے ہر طرف چرچے ہورہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں