اے این ایف کی کارروائی؛ دمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس برآمد

مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کی گئیں، اے این ایف


ویب ڈیسک January 27, 2025

اسلام آباد ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے دمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ روپے مالیت کی 150 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پردمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس جبکہ ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 16 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی  میں چھپائی گئی 600 گرام ہیروئن برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

سندھ میں پٹارو ٹول پلازہ جامشورو کے قریب دو ملزمان سے 4.5 کلو گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ پشاور  میں جی ٹی روڈ ٹول پلازہ نوشہرہ  کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 40.8 کلو چرس، 26.4 کلو افیون برآمد ہوئی۔ گاڑی میں موجود شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔بلوچستان میں حب کے علاقے وندر سے 28 کلو افیون اور  10 کلو کرسٹل ہیروئن برآمد ہوئی۔ کوئٹہ میں نیو سبزل روڈ کے قریب 2 گاڑیوں میں چھپائی گئی  5 کلو آئس اور 20 کلو چرس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ جناح ٹاؤن کوئٹہ میں دو گاڑیوں میں چھپائی گئی 2 کلو آئس اور 10 کلو چرس برآمد ہوئی اور 2 ملزمان گرفتارہوئے۔

ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور روڈ کے قریب ملزم سے 980 گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں