12 مئی جلاؤ گھیراؤکیس،سابق میئرکراچی وسیم اختر سمیت دیگر بری

انسداد دہشتگردی کراچی کی خصوصی عدالت نےفیصلہ سنایا


کورٹ رپورٹر January 27, 2025

کراچی کی  انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 12 مئی کے کیس میں سابق میئر کراچی وسیم اختر، عمیر صدیقی اور اعجاز گورچائی کو بری کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے 12 مئی کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر، کارکنوں اعجاز گورچائی اورعمیر صدیقی کو بری کردیا۔ مشتاق اعوان ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ وسیم اختر اور دیگر کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ ملزمان بے گناہ ہیں بری کیا جائے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ کوئی ثبوت نہیں کہ وسیم اختر نے میٹنگ کرکے ہنگامہ کرنے کا کہا ہو۔ ملزمان کیخلاف ائیر پورٹ پولیس نے 2007 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق وسیم اخترنے ایم کیو ایم کے مرکز پرمیٹنگ کرکے روڈ بندکرنے کا کہا تھا۔ وسیم اختر نے دیگر ملزمان کو جلاؤ گھیراؤ کرنے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں