شراب نوشی یا پبلسٹی اسٹنٹ؟ میرا جی معمر رانا کے دفاع میں بول پڑیں

معمر پاکستان کے سلمان خان ہیں مگر وہ غلط ہاتھوں میں ہیں، میرا


ویب ڈیسک January 27, 2025

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ساتھی اداکار معمر رانا کی حالیہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد وہ ان کیلئے فکر مند ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ میرا نے معمر رانا کی متنازع ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے حق میں بیان دیتے ہوئے انہیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معمر رانا کی حفاظت اور دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

میرا نے کہا کہ معمر رانا پاکستان کے سلمان خان ہیں لیکن وہ شاید غلط ہاتھوں میں ہیں، جس پر انہیں تشویش ہے اور وہ انکے لئے بہت فکر مند ہیں۔

میرا نے امید ظاہر کی کہ معمر رانا کے بے شمار مداح ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ان کی فلم ’باپ‘ دیکھنے ضرور جائیں گے، جو اس وقت سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں معمر رانا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں چلنے میں دشواری کا سامنا کرتے اور اپنا توازن کھوتے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ چند لوگ انہیں پکڑ کر سہارا دیتے ہوئے سنیما سے باہر لارہے تھے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکار پر شراب نوشی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شراب پینے کے باعث وہ نہ چل پا رہے ہیں اور نہ بات کر پا رہے ہیں۔ تاہم، معمر رانا کی جانب سے اس ویڈیو کے حوالے سے تاحال کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں