صحت مند ناشتا کرنا دل کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔
محققین نے ناشتے کی اوسط توانائی کی مقدار کا جائزہ لیا اور اس کا موازنہ پروٹین، چکنائی، فائبر اور دیگر غذائی اجزا پر مبنی ایک شخص کی روزانہ کی کل خوراک سے کیا۔
انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جو شخص ناشتے میں مناسب مقدار میں کیلوریز کھاتا ہے اور اعلیٰ معیار کا ناشتا کرتا ہے، اسے قلبی امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
اسپین کے اسپتال ڈیل مار ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک محقق الوارو ہرنیز نے کہا کہ ناشتا دن کا سب سے اہم کھانا ہے لیکن آپ اس میں کیا کھاتے ہیں یہ زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناشتے میں غذائیت سے بھرپور خوراک کا کنٹرول مقدار میں کھانا بہت ضروری ہے۔ ہمارے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ صحت کے اعتبار سے اعلیٰ معیار کا ناشتا بہتر قلبی صحت سے وابستہ ہے۔ ناشتے میں کیا لوازمات ہیں، یہ اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ خود ناشتا۔