پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز؛ کس کھلاڑی نے سب سے زیادہ رنز بنائے؟

مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستان میں کوئی ٹیسٹ میچ جیتا ہے


ویب ڈیسک January 27, 2025
فوٹو : پی سی بی

کراچی:

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی دو میچز کی ٹیسٹ سیریز میں جہاں بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی وہیں بلے بازوں نے بھی مشکل پچ پر بھرپور کھیل پیش کرنے کی کوشش کی۔

ملتان میں کھیل گئے دونوں میچز کے دوران کسی بھی ٹیم کا کھلاڑی سنچری اسکور تو نہیں کر سکا البتہ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل پہلے ٹیسٹ میں 84 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے تھے جبکہ دوسرے نمبر پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 71 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

دونوں ٹیسٹ میچز کی چاروں اننگز کی بات کی جائے تو اس میں پاکستان کے محمد رضوان 147 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سعود شکیل 131 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیں؛ جومیل واریکن کا ساجد خان کو آؤٹ کرکے جوابی وار، جشن کی وڈیو وائرل

ویسٹ انڈیز کے گداکیش موتی 92 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر رہے۔ آٹھویں نمبر پر بیٹںگ کرنے والے کھلاڑی نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 55 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا تھا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ مہمان ٹیم نے 35 سال بعد پاکستان میں کوئی ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں