بنگلا دیش اور پاکستان میں فروغ پاتے تعلقات پر بھارت سیخ پا

رواں ماہ بنگلا دیشی فوج کے سیکنڈ ان کمان لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن کے پاکستان کےحالیہ غیر معمولی دورے پر بھی بھارت پریشان ہے


ویب ڈیسک January 27, 2025
شیخ حسینہ نے کبھی بھی پاکستان کی تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا تھا

شیخ حسینہ کے اقتدار کے خاتمے سے اب تک پاکستان اور بنگلا دیش کے بہتری کی جانب گامزن باہمی تعلقات نے بھارت کی پریشانی بڑھا دی۔

بھارت کے ناقابل برداشت خطے میں اجارہ داری کے بھارتی منصوبے کی راہ میں پاکستان بنگلا دیش تعلقات چیلنج بن گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق بھارت کی پاکستان بنگلا دیش کے درمیان ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔ حالیہ دنوں میں بنگلا دیش نے سرحد پر بھارت کی جانب سے باڑ لگانے پر کئی بار اعتراض کیا۔

رواں ماہ بنگلا دیشی فوج کے سیکنڈ ان کمان لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن کے پاکستان کےحالیہ غیر معمولی دورے پر بھی بھارت پریشان ہے۔

ڈی ڈبلیو کے مطابق شیخ حسینہ کی حکومت ہمیشہ بھارت کے زیر سایہ رہی اور اس نے پاکستان کی جانب سے تعلقات میں بہتری کی کوشش پر کبھی مثبت جواب نہ دیا۔

ایک سفارتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات شیخ حسینہ کے 15 سالہ دور اقتدار میں تعطل کا شکار رہے جس میں پس پردہ بھارتی کردار نمایاں رہا۔

سفارتی تجزیہ کار کا مزید کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات میں بہتری کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹیں کھڑی کیں جس میں شیخ حسینہ سہولت کار بنی رہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں