ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس چوری، مقدمہ درج

چوری ہونے والی ایمبولینس کا رجسٹریشن نمبر EA 1611 ہے، ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن


سید مشرف شاہ January 28, 2025

لاہور:

ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کی ایمبولینس جنرل اسپتال میں واقع ایدھی سینٹر سے چوری ہوگئی۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق چوری ہونے والی ایمبولینس کا رجسٹریشن نمبر EA 1611 ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن نے ایمبولینس کی چوری کی اطلاع فوری طور پر تھانہ کوٹ لکھپت میں دی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والی ایمبولینس کی تلاش کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو ایمبولینس کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں