مینگورہ : کمرے میں گیس بھرنے سے نئی نویلی دلہن جاں، دلہا بے ہوش

دلہا اسپتال منتقل، حالت خطرے سے باہر، نوجوان کی 12 دن قبل شادی ہوئی تھی


نمائندہ خصوصی January 28, 2025
لڑکے والوں کی جانب سے جہیز کا مطالبہ کرنے پر دلہن نے بارات واپس لوٹا کر تاریخ رقم کردی؛فوٹوفائل

سوات:

مینگورہ کے نواحی علاقے امان کوٹ کے ایک گھر میں کمرے کے اندر سوئی گیس بھرنے سے نئی نویلی دلہن دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی، دلہا حالتِ بے ہوشی میں پایا گیا۔

ایکسپریس کے مطابق امان کوٹ باچا محلہ میں سگنیچر گرامر پبلک اسکول کے پرنسپل کیپٹن (ر) شیر محمد کے گھر کے ایک کمرے میں سوئی گیس لیکیج کے باعث ان کی نئی نویلی بہو مسماۃ (ر) جاں بحق ہوگئی جب کہ جاں بحق لڑکی کا دلہا ریحان بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔

امدادی ادارے کے مطابق دلہا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ جاں بحق دلہن کو آبائی علاقے تھانہ مالاکنڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ریحان نامی نوجوان کی 12 دن قبل شادی ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں