کراچی کے ایک ضلع میں ریتی بجری نکالنے پر دو ماہ کیلیے پابندی عائد

کمشنر کراچی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا، ڈپٹی کمشنر کو سخت کارروائی کی بھی ہدایت


نعیم خانزادہ January 28, 2025

کمشنر کراچی نے ڈسٹرکٹ ملیر میں 2 ماہ کے لیے ریتی اور بجری نکالنے پر دفعہ 144 نافذ کر دی۔

) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈسٹرکٹ ملیر میں بجری اور ریتی نکانے پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر میں 2 ماہ کیلئے ریتی اور بجری نکالنے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ ریتی اور بجری نکالنے سے ماحولیات کو نقصان ہوتا ہے جبکہ انھوں نے ڈپٹی کمشنر ملیر کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی کام میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔