اسلام آباد ایئرپورٹ سے آسٹریلیا اور شارجہ جانیوالے مسافروں سے منشیات برآمد

10 کارروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کرکے 87 لاکھ سے زائد کی 55.638 کلو منشیات برآمد کرلی گئی


ویب ڈیسک January 30, 2025
اسلام آباد ایئرپورٹ پر سکیورٹی چیکنگ کی فائل فوٹو

اسلام آباد:

اے این ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے آسٹریلیا اور شارجہ جانے والے مسافروں سے منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 10 مختلف کارروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کرکے 87 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 55.638 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
مانسہرہ میں 2مختلف تعلیمی اداروں کے قریب سے 2ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 37 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

دیگر کارروائیاں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آسٹریلیا جانے والے مسافر کے سامان میں شامل 104 گرام آئس اور 70 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح شارجہ جانے والے ایک اور مسافر کے کپڑوں میں چھپائی گئی 2 گرام چرس اور 2 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

علاوہ ازیں راولپنڈی میں گولڑہ موڑ کے قریب گاڑی سے 18 کلو چرس برآمد ہوئی۔ اُدھر اٹک میں تربیلا روڈ کے قریب گاڑی سے 16.8 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

دریں اثنا ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کے قبضے سے 9.6 کلو چرس برآمد ہوئی۔ لاہور میں نیازی اڈے کے قریب ملزم کے شولڈر بیگ میں چھپائی گئی 8 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح لاہور میں کارگو آفس کے ذریعے کراچی سے بھیجے گئے پارسل سے 1.690 کلو گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔

علاوہ ازیں پشاور میں کوریئر آفس میں گجرات بھیجے جانے والے پارسل سے ایک کلو آئس برآمد کرلی گئی۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں