مقامی صرافہ بازار میں بڑے اضافے کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کے اضافے سے 2792 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے بڑھ کر 291800روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1286روپے بڑھ کر 250171 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 59روپے کے اضافے سے 3450روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 50روپے کے اضافے سے 2957روپے کی سطح پر آگئی۔