خیبرپختونخوا میں رواں سال کا دوسرا ایم پاکس کیس رپورٹ

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ صحت نے ایم پاکس کے دوسرے کیس کی نشاندہی کی


ویب ڈیسک January 30, 2025

قطر سے فلائیٹ میں پشاور ایئرپورٹ پر آنے والی 5 ماہ کی بچی میں ایم  پاکس کی تصدیق ہوئی ہے، یہ خیبرپختونخوا میں رواں سال رپورٹ ہونے والا دوسرا ایم پاکس کیس ہے۔  

مشیر صحت احتشام علی کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ صحت نے ایم پاکس کے دوسرے کیس کی نشاندہی کی ہے۔

صوبے میں 2022 سے لیکر اب تک ایم پاکس کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے 5 ماہ کی بچی میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق کردی ہے، بچی والدین کے ہمراہ قطر سے پاکستان پشاور ائیر پورٹ پر اتری تھی۔

محکمہ صحت نے بچی میں وائرس کی تصدیق کے بعد والدین  کے بھی تشخیص کےلئے نمونے لے لئے ہیں، جن کو لیب تشخیص کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

اس سے قبل گزشہ ہفتے دوبئی سے آنے والے 35 سالہ شخص میں بھی ایم پاکس کی تصدیق کی گئی ہے، خیبرپختونخوا میں گزشتہ سال 2024 میں ایم پاکس کے 7 کیسز رپورٹ کئے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں