RIYADH, SAUDI ARABIA:
سعودی عرب کی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی وطفہ بنت محمد السعود انتقال کرگئیں۔
سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شاہی محل سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا کہ شہزادی وطفہ بنت محمد آل عبدالرحمان السعود کا انتقال ہوگیا ہے۔
شاہی بیان میں کہا گیا کہ مرحومہ کی نماز جنازہ دارالحکومت ریاض میں امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔