گزشتہ ہفتے 9 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

16 اشیا کی قیمت میں کمی جبکہ 26 اشیا کی قیمتوں میں استحکام


ویب ڈیسک January 31, 2025
(فوٹو : فائل)

اسلام آباد:

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.36 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح میں بھی 0.44 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 9 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 16 میں کمی جبکہ 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹماٹر کی قیمت میں 16 فیصد، پیاز میں 12 فیصد اور انڈوں میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، چکن کی قیمت میں 1 فیصد، چینی میں 3 فیصد اور کیلے میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔

ماہرین کے مطابق مہنگائی کی رفتار میں کمی خوش آئند ہے، لیکن عوام اب بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے منتظر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں