کراچی:
سندھ حکومت نے پانچ فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق پانچ فروری کو یوم یکہجتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی عام تعطیل ہوگی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ بھر میں سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند ہیں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سال کے شروع میں سال بھر کی تعطیلات کا کلینڈر جاری کیا ہے جس کے مطابق پانچ فروری کو وفاقی تعطیل بھی ہوگی جس کے باعث ملک بھر میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے، بینکس بند رہیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے، بازار بھی بند رہیں گے۔۔