
گزشتہ ماہ شہر مختلف علاقوں میں کچرا کنڈی اور سڑک کنارے سے مجموعی طور پر 6 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملیں جبکہ آئی جی سندھ کی جانب سے ماتحت افسران کو نوزائیدہ بچوں کی ملنے والی لاشوں کے حوالے سے مقدمات درج کرنے کی بھی ہدایت ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ ماہ 4 جنوری کو بلدیہ سیکٹر 4 سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ، 19 جنوری کو لیاری عمر لائن کی کچرا کنڈی سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ، 20 جنوری کو اختر کالونی میں کچرا کنڈی سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق 30 جنوری کو محمود آباد میں سڑک جبکہ 31 جنوری کو ایک لاش گلستان جوہر کی کچرا کنڈی جبکہ دوسری نوزائیدہ بچے کی لاش گلشن اقبال میں کچرا کنڈی سے ملی۔
نوزائیدہ بچوں کے حوالے سے شہر میں ریسکیو اداروں کی جانب سے اپنے دفاتر اور دیگر مقامات پر جھولے بھی لگائے گئے ہیں اور اس حوالے سے اپیل بھی کی گئی ہے کہ نوزائیدہ بچوں کو جھولوں میں ڈال دیا جائے تاکہ ان بچوں کی بہتر طور پر پرورش اور کفالت کی جا سکے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔