
سندھ کے سینیئر وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے دعوے کی تصحیح کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا پنجاب نہیں سندھ وہ پہلا صوبہ ہے جہاں الیکٹرک بسوں کا منصوبہ شروع کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب دوسرا صوبہ ہےجو ای وی بسیں لارہا ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت جنوری 2023 میں ہی الیکٹرک بسیں شروع کرچکی۔
شرجیل میمن نےٹوئٹ کےساتھ موقر اخبارات کےتراشےبھی منسلک کردیے۔ اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں الیکٹرک بسوں کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔