اسرائیلی کمپنی کا صحافیوں کے واٹس ایپ ہیک کرنے کا انکشاف

اسرائیلی کمپنی نے 90 کے قریب صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ممبران کو نشانہ بنایا، واٹس ایپ


ویب ڈیسک January 31, 2025

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی پراگون سلوشنز نے واٹس ایپ استعمال کرنے والے 90 کے قریب صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ممبران کو نشانہ بنایا ہے۔

جمعے کے روز واٹس ایپ کے عہدے دار کا کہنا تھا کہ میٹا کی ذیلی کمپنی نے پیراگون سلوشنز کو ہیکنگ کے بعد ایک سیز اینڈ ڈیسِسٹ لیٹر (ایسا قانونی حکم نامہ جس میں کسی فعل سے باز رہنے کے لیے کہا گیا ہو) بھیجا گیا ہے۔

جاری ہونے والے ایک بیان میں واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ کمپنی لوگوں کی نجی طور پر مواصلات کی سہولت کو بچانے کی کوشش کرتی رہے گی۔

دوسری جانب پیراگون نے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

واٹس ایپ آفیشل نے رائٹرز کو بتایا کہ پلیٹ فارم نے تقریباً 90 صارفین کو ہیک کرنے کی کوشش کی نشان دہی کی ہے۔

تاہم، انہوں نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ بالخصوص کن لوگوں کو ہدف بنایا گیا یا وہ کس خطے سے تعلق رکھتے تھے۔ لیکن کمپنی نے اس بات کی نشان دہی کی کہ ہدف بنائے جانے والے افراد میڈیا اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں