ماہرہ خان نے کونسے نئے اداکار کو کام کا موقع دیا؟

اب تک وہ نصف درجن سے زائد ڈراموں، ٹیلی فلموں، فلموں اور ویب سیریز میں کام کر چکے ہیں


ویب ڈیسک February 01, 2025

پاکستا شوبز میں حال ہی میں قدم رکھنے والے نوجوان اداکار اور ماڈل ضرار خان نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز کیرئیر کا سفر اس وقت شروع ہوا جب ماہرہ خان نے ان کی صلاحیتوں کو سراہا اور انہیں کام کی پیش کش کی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ضرار خان نے اپنی زندگی اور کیریئر سے متعلق تفصیل سے بات کی اور انکشاف کیا کہ ماہرہ کی وجہ سے انہیں اپنی صلاحتیں دکھانے کا موقع ملا۔ انہوں نے بتایا کہ

ضرار خان نے بتایا کہ انہوں نے ایک اشتہار میں کام کیا تھا، جس کے بعد انہیں ماہرہ خان کے ساتھ ایک فلم میں مختصر کردار ملا۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ وہ ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم ’نیلوفر‘ کا بھی حصہ ہیں، تاہم فلم کی ریلیز کے حوالے سے انہیں کوئی خاص معلومات نہیں۔

ضرار خان کے مطابق فلم کے دوران ماہرہ خان نے ان کی صلاحیتوں کو سراہا اور انہیں اپنی اسپورٹس سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ میں کام کی پیش کش کی، جو ان کے کیریئر کے آغاز کا سبب بنی۔

اب تک وہ نصف درجن سے زائد ڈراموں، ٹیلی فلموں، فلموں اور ویب سیریز میں کام کر چکے ہیں اور حالیہ دنوں میں ان کا کردار ’میم سے محبت‘ میں کافی پسند کیا جا رہا ہے جو ان کی شہرت کی وجہ بھی بن رہا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Zarrar Khan (@zarrarkhaann)

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے