
لمبے بال، پھٹے اور میلے کپڑوں میں ملبوس شخص کو ممبئی کی سڑکوں پر عجیب و غریب حرکتیں کرتا دیکھ کر شہری پریشان ہوگئے تاہم وہ نہیں جانتے تھے کہ یہ شخص کون ہے۔
جی ہاں یہ ہیں مسٹر پرفیکٹ، بالی ووڈ کے عامر خان جو حلیہ بدل کر سڑک پر آئے اور لوگوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک رہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگ اُن سے ملاقات کرنے یا تصاویر بنوانے کے بجائے حلیے کی وجہ سے دور بھاگتے رہے۔
عامر خان کو بکھرے لمبے بالوں، گھنی داڑھی، اور چیتھڑوں سے بنے بھورے لباس میں ایک ہاتھ گاڑی دھکیلتے ہوئے دیکھا گیا، اور وہ اس قدر فطری انداز میں بھیڑ میں شامل ہو گئے کہ بیشتر لوگ ان کو پہچان نہ سکے۔
اس سے قبل عامر خان کی حلیہ بنوانے کی تصاویر سامنے آئی تھیں۔ اگرچہ اس روپ کے پیچھے کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہوئی، لیکن یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں چہ مگوئیوں کا باعث بن گئی ہے اور سب یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان آخر کس پروجیکٹ کے لیے یہ روپ دھارے ہوئے تھے؟
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔