کرم میں امن و امان کا معاملہ؛ مسائل کے حل کیلیے عمائدین آج جرگے میں شرکت کرینگے

دیر پا قیام امن کے لیے اہم پیش رفت متوقع ہے، جرگہ ممبر سید رضا حسین


ویب ڈیسک February 02, 2025
فوٹو فائل

پشاور/ اسلام آباد:

ضلع کرم میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فریقین کے عمائدین آج آمنے سامنے بیٹھ کر جرگے میں مسئلے کا حل تلاش کریں گے۔

جرگہ ممبر سید رضا حسین کے مطابق کرم فریقین کے عمائدین اسلام آباد میں سابق سینیٹر سجاد سید میاں کے گھر پر جرگہ کریں گے اور اس حوالے سے کرم فریقین کے عمائدین جرگہ کے لیے اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

جرگہ ممبر ڈی آئی خان کا کہنا ہے کہ کرم کے فریقین آپس میں غلط فہمیاں دور کرنے اور حل طلب مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل تیار کریں گے، دیر پا قیام امن کے لیے اہم پیش رفت متوقع ہے۔

جرگہ ممبر کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں عوام کو درپیش مشکلات اور امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے عملی اقدامات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کرم میں فائرنگ کے واقعات اور جھڑپوں کے باعث چار ماہ سے آمدورفت کے راستے بند ہیں، راستوں کی بندش کے باعث پانچ لاکھ آبادی علاقے میں محصور ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں