مضبوط پٹھے… تندرست بدن

جسمانی صحت و تندرستی میں پٹھوں کا نہایت اہم کردار ہوتا ہے لہذا پٹھوں کی مضبوطی کو خصوصی اہمیت دینے کی ضرورت ہوتی ہے


Khurram Mansoor Qazi August 03, 2014
پھلوں اور سبزیوں میں پایا جانے والا وٹامن سی خون کی نالیوں کی صحت کا ذمہ دار ہوتا ہے، فوٹو: فائل

جسمانی صحت و تندرستی میں پٹھوں کا نہایت اہم کردار ہوتا ہے، لہذا پٹھوں کی مضبوطی کو خصوصی اہمیت دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہاں ہم آپ کو اُن نیوٹرینٹس ( مقوی غذائیں) کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جن کے استعمال سے پٹھوں کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے اور نتیجتاً عمومی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

وٹامن سی: امریکی ماہر طب کہتے ہیں کہ تقریباً تمام پھلوں اور سبزیوں میں پایا جانے والا وٹامن سی خون کی نالیوں کی صحت کا ذمہ دار ہوتا ہے، جو پٹھوں کو آکسیجن فراہم کرکے مضبوط بناتا ہے۔ لہذا ایک روز میں تقریباً 75گرام وٹامن سی کا حصول ضروری ہے، جو ایک درمیانے سائز کے مالٹے، آدھی شملہ مرچ یا سٹرابری کے ایک کپ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مچھلی کا تیل: پٹھوں میں خون کی گردش کو بڑھانے اور پروٹین کی کمی کو فوری پورا کرنے کیلئے ہمیں اومیگا تھری کے بارے میں سوچنا چاہیے جو مچھلی کے تیل میں پایا جاتا ہے، جو پٹھوں کی مضبوطی کے لئے نہایت مفید سمجھا جاتا ہے۔ اومیگا تھری انسولین کی حساسیت کو بڑھا کر ذیابیطس سے بچائو میں بھی معاون ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے میں دوبار مچھلی کا ضرور استعمال کریں۔

کیلشیم: کیلیشم ہمارے جسم کیلئے اہم ترین نیوٹرینٹ ہے، کیونکہ اس کی موجودگی کی وجہ سے جسم کی ہڈیاں اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔ ایک شخص کے لئے روزانہ مختلف سبزیوں اور پھلوں کے ذریعے 12سو ملی گرام کیلشیم کا حصول ضروری ہے۔

میگنیشیم: گوکہ جسم میں میگنیشیم کی کمی بہت کم ہوتی ہے لیکن ایسا ہونے کی صورت میں پٹھوں میں اکڑائو پیدا ہو جاتا ہے، لہٰذا دی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ امریکہ کے مطابق روزانہ 310سے320 ملی گرام میگنیشیم ضرور حاصل کریں۔

وٹامن بی: وٹامن بی ون، بی ٹو، بی تھری، بی سکس، بی سیون اور بی 12 مجموعی صحت کیلئے لازمی ہیں لیکن ان کی اہمیت اس صورت میں مزید بڑھ جاتی ہے، جب آپ کا مقصود پٹھوں کی نشوونما اور مضبوطی ہو۔ ڈاکٹر کومو کا کہنا ہے کہ وٹامن بی میٹابولزم اور توانائی کے حصول سمیت مجموعی طور پر ہماری صحت کیلئے نہایت مفید ہے۔ بی وٹامن کی روزانہ ہمیشہ مناسب مقدار لیں۔

بی وٹامن کے علاوہ وٹامن ڈی اور وٹامن ای میں شامل اجزا نہ صرف ہڈیوں بلکہ پٹھوں کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔ لہذا وٹامن ڈی کی روزانہ مناسب مقدار کے ساتھ 15ملی گرام وٹامن ای کا حصول ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں