امریکا اور اتحادی لاکھوں بے گناہوں کے قاتل ہیں سینیٹر حمد اللہ

امت مسلمہ متحد ہوکر طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرے، بھٹ شاہ میں کانفرنس سے خطاب


Nama Nigaran September 24, 2012
امت مسلمہ متحد ہوکر طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرے، بھٹ شاہ میں کانفرنس سے خطاب۔ فوٹو: ایکسپریس

کراڑ پارک میں جے یو آئی (ف) کی گیارہویں سیرت النبیؐ کانفرنس منعقد ہوئی۔

جس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کے سینیٹر حمداللہ خان نے کہا کہ طاغوتی طاقتیں امت مسلمہ کو نیست ونابود کرنا چاہتی ہیں لیکن مسلم حکمران امریکا کے اتحادی بنے ہوئے ہیں، انھوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی لاکھوں بے گناہ انسانوںکے قاتل ہیں، وقت آگیا ہے کہ مسلم حکمران متحد ہوکر ان کا مقابلہ کریں۔ سینیٹر ہیمن داس نے کہا کہ اسلام امن وسلامتی والا مذہب ہے، اسلام نے دہشتگردی کی کبھی اجازت نہیں دی، جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے کہا کہ حضورؐ کی شان میں گستاخی کرنے والا امریکا سن لے کہ روس کی طرح اب اس کے بھی تکڑے ہونے والے ہیں۔

کانفرنس سے درگاہ امروٹ شریف کے گدی نشین، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی،مولانا عبدالغفور قاسمی، عبدالرزاق عابد راکھو، سلیم سندھی، قاری کامران، اعظم جہانگیری، مولانا اسداللہ کھڑو، اسامہ حیدر، دھنی بخش چاچڑ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر صحافت میں بہتر کارکردگی پر ایکسپریس نیوز کے ضلع رپورٹر محمد راز خاصخیلی کو سینیٹر ڈاکٹر خالد سومرو نے حسن کارکردگی ایوارڈ بھی دیا۔ دریں اثنا ٹنڈو محمد خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی کے اقلیتی سینیٹر ہیمن داس نے کہا ہے کہ گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج میں ہندو برادری بھی مسلمان بھائیوں کے شانہ بہ شانہ شریک ہے۔

اللہ کے آخری رسول ﷺ صرف مسلمانوں کے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے رحمت بن کر آئے تھے۔ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں فوجی آپریشنز سے نفرت بڑھی، 2006 سے پہلے بلوچستان میں لبریشن آرمی نام کی کوئی چیز نہیں تھی، سابق صدر پرویز مشرف نے نواب اکبر بگٹی کو قتل کرایا اور 8 سو افراد کو امریکا کے حوالے کیا، پرویز مشرف پر ملک سے غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔خا لد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور قومیت کے نام پر تقسیم ہوا، بعض قوتیں سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں