تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفوں کا اختیار عمران خان کو دیدیا

چیئرمین تحریک انصاف جب مناسب سمجھیں استعفوں کا آپشن استعمال کرلیں، پارلیمانی پارٹی


نثار کا عمران کو فون ، چیئرمین پی ٹی آئی کی آزادی مارچ میں نرمی یا تبدیلی سے معذرت۔ فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے اسمبلی سے استعفے دینے کا اختیار پارٹی چیئرمین عمران خان کو دیدیا ہے۔

پی ٹی آئی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے پارٹی چیئرمین جب مناسب سمجھیں گے استعفے اسپیکر کو دیدیں گے، قبل ازیں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ڈپٹی پارلیمانی رہنما شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں اراکین قومی اسمبلی کے استعفوںکے معاملے پر غور کیا گیا، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی اپنے پارٹی چیئرمین کو استعفے جمع کروائیں گے اوروہ جب چاہیں انھیں استعمال کر سکیں گے، اس کے ساتھ اراکین اسمبلی کوآزادی مارچ کی تیاری کیلیے عوام سے رجوع کرنے اور انھیں متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی اراکین اسمبلی اجلاس کے دوران آزادی مارچ کے حوالے سے پارٹی موقف پر ڈٹے رہیں اور پارٹی اور ان کے اراکین پر ہونے والی تنقید پر بھر پور جواب دیا جائیگا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے عمران خان کی جیب میں ہیں وہ جب چاہیں انھیں استعمال کرسکتے ہیں، حکومت کے پاس جب مینڈیٹ ہی جعلی ہے تو 5 سال کس بات کے دیے جائیں۔لاہور سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں شخصیات کے مابین تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی گئی ۔عمران خان نے لانگ مارچ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی نرمی یا تبدیلی کے حوالے سے معذرت کر لی۔ عمران خان کا مئوقف ہے کہ موجودہ حکومت ایک خاندان کی بادشاہی کے علاوہ کچھ بھی نہیں انکا ہر اقدام اپنی باد شاہت کو طول دینے کیلئے ہے۔ عمران خان نے اپنے جواب میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کو کہاکہ آپ میرے دوست ہیں تاہم لانگ مارچ پر آپ سے مزید کوئی بات نہیں ہو سکتی۔ وفاقی وزیرداخلہ نے اس صورتحال کے بعد وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کردیا ہے۔

دریں اثناء عمران خان کے ترجمان نعیم الحق نے عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ کے مابین رابطے کی تردیدکرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین عمران خان کی چوہدری نثار سے ٹیلی فونک گفتگوکے حوالے سے خبریں بالکل بے بنیاد ہیں، وزیر داخلہ چوہدری نثار سے عید الفطرکے موقع پر عمران خان سے رابطہ کیا تھا اور انہیں عید کی مبارکباد د تھی تاہم دونوں رہنماوںکے درمیاں آزادی مارچ سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پر کوئی بات چیت نہیںہوئی۔ تحریک انصاف کا 14 اگست کوآزادی مارچ کافیصلہ اٹل ہے، شیریںمزاری نے بھی گزشتہ روز وزیرداخلہ کی عمران خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ اس حوالے میں میڈیا پر آنے والے خبروں میں کوئی صداقت نہیںہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں