مردان میںچرچ جلانے والوں کوفوری گرفتارکیاجائےالطاف حسین

یہ عشق رسولؐ نہیںبلکہ عشق رسولؐ کی توہین اورنبی کریم ؐکی تعلیمات کی نفی ہے، قائد متحدہ


Express Desk September 24, 2012
یہ عشق رسولؐ نہیںبلکہ عشق رسولؐ کی توہین اورنبی کریم ؐکی تعلیمات کی نفی ہے، قائد متحدہ۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے یوم عشقِ رسولؐ کے موقع پر شرپسندعناصرکی جانب سے صوبہ خیبرپختونخواکے شہرمردان میں چرچ کونذرآتش کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ رسول کریمﷺنے توتمام انبیاء،ان پرنازل کی جانے والی آسمانی کتابوں اوران کی عبادت گاہوں کے احترام کادرس دیاہے،امن وآشتی کی تعلیم دی لیکن رسول اکرمؐﷺ سے عشق کے نام پرجمعے کوجس طرح سرکاری ونجی املاک کوتباہ کرنے کے ساتھ ساتھ مسلح شرپسندوں نے مردان میں چرچ کوآگ لگائی اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،یہ عشق ِ رسول ؐ نہیں بلکہ عشق رسولؐؐ کی توہین اورنبی کریمﷺ کی تعلیمات کی کھلی نفی ہے۔

الطا ف حسین نے کہا کہ گستاخانہ فلم کے خلاف مسیحی برادری بھی مسلمانوں کے ساتھ احتجاج میں شریک ہے مگرانتہاپسندعناصر نے چرچ کوآگ لگاکرپوری مسیحی برادری کے جذبات کوٹھیس پہنچائی،چرچ کوآگ لگانے والے انتہاپسندعناصر کوسوچناچاہیے کہ اگراس کے جواب میں غیرممالک میںغیرمسلموں نے مساجدکوجلاناشروع کردیاتو کیا ہو گا؟کیااس طرح ہم خوددوسروں کومساجدکونقصان پہنچانے کی دعوت نہیں دے رہے ہیں؟۔الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ چرچ کونذرآتش کرنے والے عناصرکوفوری گرفتارکیاجائے اورغیرمسلموں اوران کی عبادت گاہوںکوتحفظ فراہم کیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں