بالی ووڈ میں میلوڈی میوزک کی واپسی کا امکان نہیں اوتم سنگھ

ستار، وائلن، طبلہ کی تربیت والد سے لی، فلم پینٹر بابو، کلرک، دل تو پاگل ہے کا میوزک دیا


Javed Yousuf August 21, 2014
والدین گوجرانوالہ اور سرگودھا سے ہیں، جلد ہی اہلیہ کے ساتھ پاکستان آؤں گا، گفتگو ۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے معروف میوزک ڈائریکٹر اوتم سنگھ نے ممبئی سے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں میلوڈی میوزک کا دور واپس آنے کا کوئی امکان نہیں، اب تو مکسچر میوزک بنایا جارہا ہے۔

والدین کا آبائی شہر گوجرانوالہ اور سرگودھا ہے، اپنی اہلیہ کے ہمراہ جلد ہی پاکستان آؤں گا۔ اوتم سنگھ نے بتایا کہ انھوں نے سات سال کی عمر سے ہی اپنے والد سے ستار سیکھنا شروع کیا اور 12 سال کی عمر ہوئی تو فیملی ممبئی شفٹ ہوگئی جہاں وائلن اور طبلہ کی تربیت لینے کے ساتھ والد کہ ہمراہ گوردوارہ میں کیرتن پڑھنے لگا۔

اپنے دور کے معروف میوزک کمپوزر مدن موہن ، نوشاد ، آرڈی برمن ، ایس ڈی برمن کے ساتھ وائلن بجایا۔ جگدیش کے ساتھ مل کر اوتم جگدیش کے نام سے میوزک ڈائریکٹر کی حیثیت منوج کمار کی پروڈکشن میں بننے والی فلم''پینٹر بابو'' ، '' کلرک'' کے لیے میوزک دیا ، اس کے بعد ''دل تو پاگل ہے'' ، ''غدر اک پریم کتھا'' اور ''دشمن '' جیسی فلموں کا میوزک دیا۔

اوتم سنگھ نے کہا کہ اب تو پہلے جیسا میوزک اور نغمہ نگاری بھی نہیں ہورہی ہے ادھر اُدھر سے نقل کرکے ڈھٹائی کے ساتھ میوزک ترتیب دیا جارہا ہے جس کی نہ کوئی شاعری اور نہ ہی کمپوزیشن معیاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ بہت عرصہ بعد ''آنر کلنگ'' اور ''رجو'' کا میوزک دیا اور اس وقت بھی دو فلموں کے پراجیکٹ پر بات چیت چل رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں