چوڑی دار پاجامہ اور فراک

مشرقی ملبوسات کی بات کی جائے توشلوارقمیص، چوڑی دارپاجامہ اورفراک کوخاص اہمیت حاصل ہے۔


ماڈل: ماہی خان ، فوٹو : محمود قریشی/ ایکسپریس

مشرقی ملبوسات کی بات کی جائے توشلوارقمیص، چوڑی دارپاجامہ اورفراک کوخاص اہمیت حاصل ہے۔

شادی بیاہ کی تقریبات ہوں یا کالج اوریونیورسٹیوں میں سالانہ تقریبات، ہر جگہ لڑکیاں فراک زیب تن کئے دکھائی دیتی ہیں۔ ہلکے اورشوخ رنگوںمیں بنے فراک کے ذریعے اپنے کلچرکی عکاسی کرنے کیلئے معروف ڈیزائنر جہاں چوڑی دار پاجامہ رکھتے ہیں، وہیں دوپٹہ بھی ضروری ہوتا ہے۔



''ایکسپریس سنڈے میگزین'' کیلئے کئے جانے والے فوٹوشوٹ میں ماڈل ماہی خان ایسے ہی ملبوسات کی عکاسی کررہی ہیں جوموسم اورتقریبات کی مناسبت سے شخصیت کوپرکشش بنانے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔ماہی خان کہتی ہیں کہ ہمیشہ انہی ملبوسات کاانتخاب کیاجانا چاہئے جوآرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ شخصیت کو پُرکشش بنا سکیں۔

ویسے توشلوارقمیص ہماری ثقافت کی عکاسی کرتا ہے ، لیکن تقریبات میں شرکت کیلئے میری اولین پسند فراک اورچوڑی دارپاجامہ ہی ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں