سونا نہ منگوانے سے جولائی میں دھاتوں کی درآمد 27 فیصد کم

گزشتہ ماہ 24 کروڑ کی دھاتیں درآمد، جولائی 2013 میں امپورٹ 33 کروڑ ڈالر رہی تھی


Business Desk August 24, 2014
آئرن واسٹیل 39، اسکریپ 14، ایلومینیم 3 اور دیگر دھاتوں کی درآمدات 9 فیصد بڑھ گئی۔ فوٹو: فائل

ملک میں گزشتہ ماہ بیرون ملک سے سونا نہ منگوانے کی وجہ سے دھاتوں کی درآمدات کی مالیت 27 فیصد کمی سے 24 کروڑ 15 لاکھ 67 ہزار ڈالر تک محدود رہی۔

پاکستان بیوروشماریات کے مطابق جولائی 2013 میں 33 کروڑ 14 لاکھ 6 ہزار ڈالر کی دھاتیں درآمد کی گئی تھیں جس میں 13 کروڑ 49 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا سونا، 6 کروڑ 19 لاکھ 39 ہزار ڈالر کا آئرن و اسٹیل اسکریپ، 8 کروڑ 8 لاکھ 2 ہزار ڈالر کا آئرن و اسٹیل، 94 لاکھ 49 ہزار ڈالر کا ایلومینیم اور 4 کروڑ 42 لاکھ 96 ہزار ڈالر کی دیگر دھاتیں شامل ہیں۔

جولائی 2014 میں سونا درآمد ہی نہیں کیا گیا جبکہ آئرن واسٹیل اسکریپ کی درآمد 14.46 فیصد کے اضافے سے 7 کروڑ 8 لاکھ 95 ہزار ڈالر، آئرن واسٹیل کی درآمد 39.29 فیصد کے اضافے سے 11 کروڑ 25 لاکھ 47 ہزار ڈالر، ایلومینیم کی 3.47 فیصد کے اضافے سے 97لاکھ 77 ہزار ڈالر اور دیگر دھاتوں کی درآمدات 9.15 فیصد کے اضافے سے 4 کروڑ 83 لاکھ 48 ہزار ڈالر رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں