مضاربہ اسکینڈل میں رقوم کی جلدوصولی کاحکم

ملزمان کی ضبط جائیدادوں سے متاثرین کوادائیگیاںشروع کی جائیں،چیئرمین نیب


Wajid Hameed August 24, 2014
قمرزمان کونیب راولپنڈی کے دورے پرملزمان کی گرفتاری ودیگر معاملات پربریفنگ ۔ فوٹو: فائل

چیئرمین قومی احتساب بیورو قمر زمان چوہدری نے مضاربہ اسکینڈل میں لوٹی گئی رقوم کی وصولی میں خاص پیشرفت نہ ہونے پر مایوسی کا اظہارکیا ہے۔

قمر زمان چوہدری نے جمعرات کو نیب راولپنڈی کے دورے کے موقع پر افسران کو حکم دیا کہ لوٹی گئی رقوم کو وصول کرنے کے لیے اقدام کیے جائیں۔ نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین نے مضاربہ اسکینڈل میں عوام کے اربوں روپے لوٹنے والوں کوگرفتار اور ان سے رقوم کی ریکوری کے لیے متعدد بار نیب راولپنڈی کو احکام جاری کیے اور نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاسوں میں اس پر ہونے والی پیشرفت کو تیز کرنے اوراربوں روپے کی ریکوری کو جلد ممکن بنانے کے احکامات دیئے ہیں۔

چیرمین قومی احتساب بیورو نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کی ضبط کی گئی جائیدادوں سے متاثرین کو ادائیگیوں کا سلسلہ شروع کیا جائے اور ریکوری کا عمل تیز کیا جائے۔ اس موقع پر ڈی جی نیب نے مضاربہ سے متعلق ملزمان کی گرفتاری، بیرون ملک ملزمان کو واپس لانے کے اقدام اور ریفرنس عدالتوں میں دائرکرنے سے متعلق بریفنگ دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں