گلوکار عالمگیر کے گردے کی پیوند کاری کل امریکا میں ہوگی

ایک شکوہ ہے کہ شہنشاہ غزل مہدی حسن پر ہمیں جتنا کام کرنے کی ضرورت تھی وہ نہیں ہوا، لیجنڈ گلوکار


Umair Ali Anjum September 01, 2014
ایک شکوہ ہے کہ شہنشاہ غزل مہدی حسن پر ہمیں جتنا کام کرنے کی ضرورت تھی وہ نہیں ہوا، لیجنڈ گلوکار فوٹو: فائل

معروف پاپ گلوکار عالمگیر کے گردے کی پیوندکاری کے لیے ٹشو میچ ہوگئے، منگل کو امریکا میں ان کے گردے کی پیوندکاری کی جائے گی۔

گلوکار عالمگیر گزشتہ کافی عرصے سے گردے کی تکلیف میں مبتلا تھے۔ عالمگیر گردے کے علاج کے سلسلے میں دو مرتبہ پاکستان بھی آچکے ہیں۔ گزشتہ روز ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے عالمگیر کا کہنا تھا کہ خدا کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کہ مجھ پر اس نے اتنا کرم کیا، تمام چاہنے والوں کا میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جو مجھے ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں۔ عالمگیر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ایک شکوہ ہے کہ شہنشاہ غزل مہدی حسن پر ہمیں جتنا کام کرنے کی ضرورت تھی وہ نہیں ہوا، حکومت پاکستان کو چاہیے کہ اپنے لیجنڈز کو یاد رکھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں