زیریں سندھ میں طوفانی بارش سے مواصلاتی نظام درہم برہم مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں

تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کا طوفان،نشیبی علاقے ڈوب گئے،پہلی بوند کے ساتھ ہی بجلی غائب،پھسلن سے متعدد موٹر سائیکل سوار زخمی


Express News Desk/Nama Nigar September 01, 2014
تیز ہوائوں کے ساتھ مٹی کا طوفان،نشیبی علاقے ڈوب گئے، پہلی بوند کے ساتھ ہی بجلی غائب، پھسلن سے متعدد موٹر سائیکل سوار زخمی۔ فوٹو: آن لائن/فائل

ISLAMABAD: زیریں سندھ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کے طوفان سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بدین، تلہار، ماتلی، ٹنڈو باگو، گولارچی، کھوسکی، نندو، شادی لارج، کڈھن، سیرانی، جھڈو اور ساحلی علاقوں میں اتوار کی شام تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

تیز ہواؤں کے باعث متعدد مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، تیز بارش کے بعد پانی گھروں میں داخل ہوگیا، ناقص سیوریج نظام کے باعث گلی، محلے، ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے اور بلدیاتی انتظامیہ کی جانب سے بارش سے نمٹنے کے انتظامات اور صحت و صفائی سے متعلق دعوئوں کی قلعی کھل گئی، بعض علاقوں میں منچلے نوجوان خوشگوار موسم کا لطف اٹھانے کیلیے موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرتے نظر آئے جبکہ پھسلن سے متعدد نوجوان زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں