نندی پور بجلی منصوبے کی مقررہ وقت پر تکمیل میں مشکلات

مشینری اور ماہرین کی کمی، پہلی ٹربائن سے ڈیزل پر42روپے یونٹ بجلی مل رہی ہے


تنویر محمود راجہ September 01, 2014
فرنس آئل کا اسٹرکچر تیار نہیں ہوا، منصوبہ دسمبر تک مکمل ہوگا، کیپٹن رٹائرڈ محمود۔ فوٹو: فائل

نندی پور پاور منصوبہ مشکلات کا شکار ہوگیا، 425 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے حامل منصوبے کی پہلی ٹربائن جس کا افتتاح 3 ماہ قبل وزیراعظم نواز شریف نے کیا تھا، صرف پیک آورز میں 42 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی پیداکر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کے افتتاح کے وقت بتایاگیا تھاکہ یہ ٹربائن فرنس آئل پر چلائی جائے گی تاہم اب تک یہ ٹربائن ڈیزل پرصرف پیک آورز میں ہی چلائی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق95میگاواٹ بجلی کی پیداوار کی حامل دوسری ٹربائن کو دسمبر میں مکمل کیا جانا ہے تاہم حکام کومشینری اورماہرین کے حوالے سے مشکلات کاسامنا ہے۔ این ٹی ڈی سی حکام نے بتایا کہ پیپکواوراین ٹی ڈی سی نے پلانٹ کوآن لائن لانے کی درخواست کی تھی نہ پری میچور پیداوار کی منظوری دی تھی۔

ایکسپریس سے گفتگو میں منصوبے کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکیپٹن رٹائرڈ محمودنے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ پلانٹ ڈیزل اورفرنس آئل دونوں پرچلایا جاسکتا ہے تاہم ابھی فرنس آئل کا اسٹرکچرتیار نہیں ہوا تاہم یہ تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ستمبر کے آخرتک تمام ضروری مشینری پہنچ جائے گی اورمنصوبہ اپنے مقررہ وقت میں مکمل ہوگا۔ وزیراعظم نوازشریف نے 31 مئی کومنصوبے کے پہلے95 میگاواٹ پلانٹ کا افتتاح کیا تھا۔ یہ منصوبہ فرنس آئل پر425میگاواٹ بجلی پیداکرے گا تاہم اس کو کمرشل آپریشن کادرجہ حاصل کرنے میں مزید 5 ماہ لگ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں