سری لنکا نے پاکستانی پناہ گزینوں کو وطن واپس بھیجنے کی اجازت دے دی

سری لنکن حکومت نے پاکستانی پناہ گزینوں کو اپنے ملک کی سلامتی اور صحت عامہ کیلئے سنگین مسئلہ قرار دیا تھا


Express Desk September 03, 2014
پاکستانیوں کے جرائم میں ملوث ہونے اور ملک میں ملیریا لانے کے شواہد ہیں، سری لنکن حکام۔ فوٹو: فائل

سری لنکا کی عدالت نے مقامی حکام کو تمام پاکستانی پناہ گزینوں کو وطن واپس بھیجنے کی اجازت دے دی ہے۔

حکومت نے پاکستانی پناہ گزینوں کو اپنے ملک کی سلامتی اور صحت عامہ کیلیے سنگین مسئلہ قرار دیا تھا، حکومت کے نمائندے جنرل جنک ڈی سلوا نے عدالت میں کہا کہ پاکستانیوں کے جرائم میں ملوث ہونے اور ملک میں ملیریا لانے کے شواہد ہیں، ایک پاکستانی خاتون کی شکایت پر عدالت نے پناہ گزینوں کی وطن واپسی پر عارضی پابندی عائد کر دی تھی۔

اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے مطابق یکم اگست سے 88 پاکستانیوں کو ملک سے نکالاگیا ہے جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، ایجنسی نے جلا وطنی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ملک سے نکالے جانیوالے 75 حراست میں لیے گئے لوگوں تک رسائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔