مسجد نبویؐ کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیادرکھ دیاگیا

شاہ عبداللہ نے سنگ بنیادرکھا،80ارب ریال لاگت آئیگی،28 لاکھ افراد نمازاداکرسکیں گے


Express Report September 26, 2012
مدینہ منورہ: مسجد نبویؐ کے بڑے توسیعی منصوبے کا ماڈل جس پر 80ارب ریال کی لاگت آئے گی،منصوبے کا سنگ بنیاد سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے رکھا۔ فوٹو: این این آئی

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ نے مسجد نبویؐ کے بڑے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیادرکھ دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اب تک ہونے والے توسیعی منصوبوں میں یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے جسے تین مراحل میںمکمل کیاجائے گامنصوبے پر80ارب ریال کی لاگت آئے گی منصوبے کی تکمیل کے بعد مسجد نبویؐ میں28 لاکھ افراد نماز ادا کرسکیں گے۔اس وقت مسجد نبوی ؐمیں 8 لاکھ افراد نماز ادا کرسکتے ہیںعلاوہ ازیں مسجد حرام کی توسیع کا کام بھی تیزی سے جاری ہے اس کے ساتھ ساتھ جدہ سے مکہ مکرمہ تک ریلوے لائن بچھائی جارہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں