خوراک کی عالمی قیمتیں 4 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

اگست میں 3.6 فیصد کمی، گوشت کے علاوہ تمام اشیا کی قیمتیں گرگئیں، ایف اے او


Business Desk September 12, 2014
اگست میں 3.6 فیصد کمی، گوشت کے علاوہ تمام اشیا کی قیمتیں گرگئیں، ایف اے او فوٹو: فائل

KARACHI: اشیائے خوراک کی عالمی قیمتیں اگست میں 4 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق اگست میں اشیائے خوراک کی عالمی قیمتیں جولائی سے 3.6 فیصد کم رہیں، اس دوران گوشت کے علاوہ تمام اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، گزشتہ ماہ ڈیری مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں جولائی کے مقابلے میں 11.2 فیصد اور ایک سال قبل کی اسی مدت کے مقابلے میں 18.9 فیصد کمی آئی، گندم ومکئی سمیت اناج کی قیمتوں میں 1.5 فیصد کمی ہوئی.

گندم کی ریکارڈ عالمی پیداوار کے امکان پر نرخ گھٹ کر جولائی 2010 کے بعد کم ترین سطح پر آگئے جبکہ مکئی کی قیمت بھی وافر سپلائی کے باعث 4 سال کی کم ترین سطح پر دیکھی گئی تاہم چاول کی قیمتیں بڑھ گئیں، گزشتہ ماہ کھانے کے تیل 8 فیصد اور چینی کی عالمی قیمت میں 5.7 فیصد کمی دیکھی گئی مگر گوشت کے نرخ 1.2 فیصد بڑھ گئے۔ ایف اے او نے ماہانہ سیریل سپلائی اینڈ ڈیمانڈ بریف میں رواں سال سیریل (چاول، گندم، مکئی ودیگر اناج) کی پیداوار 12 ملین ٹن کے اضافے سے 61 کروڑ 60 لاکھ ٹن تک پہنچنے کی امید ظاہر کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں