بھٹ شاہ میں نوجوان کو اغوا کے بعد ذبح کر دیا گیا

ملزمان لاش سرکاری ٹیوب ویل میں پھینک گئے، واقعہ نواحی گاؤں میں پیش آیا، مزید 2 نوجوانوں کے اغوا کی بھی اطلاع


Nama Nigar September 13, 2014
ملزمان لاش سرکاری ٹیوب ویل میں پھینک گئے، واقعہ نواحی گاؤں میں پیش آیا، مزید 2 نوجوانوں کے اغوا کی بھی اطلاع۔ فوٹو: فائل

بھٹ شاہ کے نواحی گاؤں محمود تھہیم میں نامعلوم مسلح افراد نے 15 سالہ فدا حسین ولد علی حسن تھہیم کو اغوا کرلیا اور گاؤں کے قریب شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے تیز رفتار آلے سے ذبح کردیا۔

مقامی کسانوں نے سرکاری ٹیوب ویل میں نوجوان کی لاش دیکھ کر ورثا کو اطلاع دی۔ بھٹ شاہ پولیس نے لاش اسپتال پہنچائی۔ ڈاکٹروں کے مطابق نوجوان کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔ کچھ مقامی لوگوں نے بتایا کہ مسلح افراد نے 2 اور نوجوان کو بھی اغوا کیا تھا جنھیں وہ اپنے ساتھ لے گئے۔

مقتول کے والدین نے بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ان کے بیٹے کو ناحق قتل کیا گیا۔ کچھ عرصے پہلے بھی اسی مقام کے قریب ایک نوجوان کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں