لاہور ہائیکورٹصدر کے دو عہدوں کیخلاف سماعت آج ہو گی

وفاق کے وکیل وسیم سجاد نے مصروفیت کے باعت سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی


Sana News/Numainda Express September 27, 2012
وفاق کے وکیل وسیم سجاد نے مصروفیت کے باعت سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

ISLAMABAD: لاہورہائیکورٹ میں صدر آصف زرداری کے دو عہدوںکے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج جمعرات کوہوگی۔

جبکہ وفاق کے وکیل وسیم سجادنے سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث آج لاہورہائیکورٹ کے فل بینچ کے روبرو پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی ہے۔ عدالت کے روبرووسیم سجادکی طرف سے عدالت کوبتایا گیا کہ وہ سپریم کورٹ میں مصروف ہیں لہٰذا کیس کی سماعت ملتوی کردی جائے۔کیس کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی فل بینچ کر رہا ہے۔یوم عشق رسول ؐ کے سلسلے میںعام تعطیل کی وجہ سے صدر زرداری کے خلاف گزشتہ جمعہ کو توہین عدالت کی درخواست سماعت نہیں ہو سکی تھی ۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے دوبارہ کیس کی سماعت 27 ستمبر کو مقرر کی تھی۔

دریں اثناء چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے عدالتی حکم کے باوجود نئے آپریٹروں کو حج کوٹہ نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت28ستمبرتک ملتوی کرتے ہوئے کوٹہ جاری کیے جانے کے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں