ایکسپریس مقبول ترین آن لائن سورس بن گیا

آفشل فیس بک پیچ پر 41 لاکھ’’ لائکز‘‘ جبکہ ٹوئٹر پر 2 لاکھ 77 ہزار فالوورز ہیں


Express Report September 25, 2014
آفشل فیس بک پیچ پر 41 لاکھ ’ لائکز‘ جبکہ ٹوئٹر پر دولاکھ 77 ہزار فالوئرز ہیں۔ فوٹو : فائل

اردو نیوز ویب سائٹ ''ایکسپریس ڈاٹ پی کے'' ملک کی دیگر نیوز ویب سائٹ کے مقابلے میں سب سے آگے ہے، یہ نہ صرف پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی اور پڑھی جانے والی ویب سائٹ بلکہ سب سے زیادہ ' لائیکس' اور 'فالو' کی جانے والی آن لائن سورس آف نیوز بن گئی ہے۔

ایکسپریس کے آفشل فیس بک پیچ پر 41 لاکھ ' لائکس' جب کہ ٹوئٹر پر 2 لاکھ 77 ہزار فالوورز ہیں، جب یہ ویب سائٹ متعارف کرائی گئی تو اسے جنگ اور جیو جیسی دوسری ویب سائٹس سے سخت چیلنج کا سامنا رہا، لیکن صرف 2 سال کی مختصر مدت میں اس نے تمام ویب سائٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور پاکستان میں اس کا حالیہ درجہ 13 ہے جب کہ ملک کی نیوز سائٹس میں بلند ترین درجے پر ہے۔

اویس خان کی سربراہی میں ''ایکسپریس ڈاٹ پی کے'' کی ٹیم نے نہ صرف پاکستان میں جنگ کو نمبر ون نیوز ویب سائٹ سے محروم کیا بلکہ پاکستان کی دوسری تمام براڈکسٹس اور نیوز پیپر ویب سائٹ کو بھی پیچھے چھوڑا۔

''ایکسپریس ڈاٹ پی کے'' کی ملک میں ریٹنگ 13 جب کہ فیس بک لائکس 41 لاکھ سے زائد اور ٹوئیٹر فالوورز کی تعدا2 لاکھ 77 ہزار سے متجاوز ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ ''ایکسپریس ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے'' کی پاکستان میں ریٹنگ 18 جب کہ فیس بک لائکس 7 لاکھ 11 ہزار سے زائد اور ٹوئیٹر فالوورز 39 ہزار 700 ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کی دیگر نیوز ویب سائٹس کی درجہ بندی درج ذیل ہے۔

''جنگ ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے'': ریٹنگ 22،فیس بک لائکس، 480264 ، ٹوئئٹرز فالوؤرز 31.5

''ڈان ڈاٹ کام'': ریٹنگ 35،فیس بک لائکس 6 لاکھ 87 ہزار 308، ٹوئیٹرفالوورز ایک لاکھ 45 ہزار

''جیو ڈاٹ ٹی وی'': ریٹنگ 38، فیس بک لائکس 9 لاکھ 19 ہزار 654، ٹوئیٹرفالوورز 2 لکھ 11 ہزار

''سما ڈاٹ ٹی وی'': ریٹنگ 42، فیس بک لائکس 36 لاکھ 29 ہزار 378، ٹوئیٹرفالوورز 96 ہزار 800

''دنیا نیوز ڈاٹ ٹی وی'': ریٹنگ 44، فیس بک لائکس 24 لاکھ 61 ہزار 562، ٹوئیٹرفالوورز ایک لاکھ 4 ہزار

''اے آر وائی نیوز ڈاٹ ٹی وی'': ریٹنگ 52، فیس بک لائکس 10 لاکھ 10 ہزار 430، ٹوئیٹرفالوورز 25 ہزار 800

''آج ڈاٹ ٹی وی'': ریٹنگ 595، فیس بک لائکس 15 لاکھ 88 ہزار761، ٹوئیٹرفالوورز 32 ہزار 400

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔