بانی پاکستان کی تقاریر اور دستاویزات ڈیجٹلائز کرنے کا فیصلہ

علامہ اقبال اور دیگر رہنماؤں کا ورثہ سفارتخانوں میں بھی رکھا جائیگا، ڈی جی شفقت جلیل


Zulfiqar Baig September 25, 2014
ڈائریکٹوریٹ آف فلم اینڈپبلی کیشنز کا نام الیکٹرونک اینڈپبلی کیشن رکھ دیا گیا۔ فوٹو: فائل

وزارت اطلاعات نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فلم اینڈ پبلی کیشنز کا نام ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرونک اینڈ پبلی کیشن رکھ دیا۔

ذرائع سے معلوم ہوا کہ اس قبل تمام معلومات دستاویزات کی صورت میں محفوظ تھیں، نئے پروجیکٹ کے تحت بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناحؒ کی تقاریر، تصاویر اور ان کے تحریرکردہ خطوط، ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال ؒ کی تقاریر اور تحریریں، تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی قیمتی دستاویزات کو ڈیجٹلائز کیاجائے گا اور پاکستان کے تاریخی ورثے کو بیرون ممالک میں موجود سفارتخانوں کو بھی ارسال کیا جائے گا۔

ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرونک اینڈ پبلی کیشنز کے ڈائریکٹر جنرل شفقت جلیل نے نمائندہ ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ادارے کو اہم ترین ٹاسک دیا ہے جس کے تحت تاریخی ورثے کو محفوظ بنایا جائے گا، اس منصوبے کے تحت بیرون ممالک میں موجود پاکستانی سفارت خانوں کو مفید معلومات فراہم کی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ آرکائیو میں موجود تمام ڈیٹا اکٹھا کرلیا گیا ہے، نادر تصاویراور تقاریر کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے اور رواں برس یہ منصوبہ مکمل کرلیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں