عید قرباں قریب آتے ہی ملیر جیل میں عیدی وصولی مہم شروع

جیل آنے والے نئے قیدیوں کوبھی نہیں بخشاجاتا، پیسے نہ دینے والوں سے انتہائی ناروا سلوک کیاجاتا ہے،ذرائع


Raheel Salman September 29, 2014
جوافسر قیدیوں سے رقم لینے میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، جیل سپرنٹنڈنٹ۔ فوٹو: فائل

لاہور: عید قرباں قریب آتے ہی ملیر جیل کے حکام نے بھی عیدی وصولی مہم شروع کردی ،جیل میں آنے والے نئے قیدیوں کو بھی نہیں بخشاجاتا، پیسے نہ دینے والوں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کی آمدکے ساتھ ہی ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے حکام نے قیدیوں سے عیدی وصولی مہم کا آغاز کردیا ہے، اس سلسلے میں جیل کے سپاہی اور دیگر افسران اعلیٰ حکام کے نام پر قیدیوں سے ہزاروں روپے قربانی کے جانور خریدنے کے نام پر وصول کررہے ہیں اور نہ دینے کی صورت میں ان سے انتہائی ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عیدقرباں کے قریب آتے ہی جیل حکام نے قیدیوں کی جیبوں کا صفایا کرنا شروع کردیاہے، جیل میں آنے والے نئے قیدیوں کو بھی نہیں بخشاجارہاہے، انھیں ان کی من پسند بیرک میں بھیجنے، ملاقات کے لیے آنے والوں کے لیے پرچی بنانے، موبائل فون کے استعمال اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لیے قدم قدم پر اہلکاروں کی جیبیں گرم کرنا پڑتی ہیں جو قیدی ایسا نہیں کرتا اسے جیل کے بیٹرطارق گجرکے ذریعے پیسے دینے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

طارق گجر تشدد سمیت ہرحربہ آزماتا ہے، اگر کوئی قیدی ظلم کیخلاف آواز بلندکرتاہے اور تحریری شکایات درج کراتا ہے تو ایسی شکایات کو سرد خانے کی نذر کر دیا جاتا ہے، قیدیوں نے وزیر جیل خانہ جات اور آئی جی جیل خانہ جات سے اپیل کی ہے کہ انھیں جیل حکام کے مظالم سے نجات دلائی جائے، ڈسٹرکٹ جیل ملیرکے سپرنٹنڈنٹ شجاع حیدرنے رابطہ کرنے پرکہا کہ جوافسربھی قیدیوںسے رقم لینے میں ملوث پایاگیا یا اس کے خلاف کوئی ثبوت ملاتوسخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں