سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کیخلاف ایک اور نیب ریفرنس کی منظوری کا امکان

ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین قمر زمان کی زیرصدارت آج ہوگا، مختلف کیسز کا جائزہ لیا جائیگا


Wajid Hameed September 29, 2014
اجلاس میں فنڈز کے غیرقانونی اجرا کے کیس میں انویسٹی گیشن رپورٹ بھی پیش کی جائیگی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کیخلاف ایک اورنیب ریفرنس کی منظوری آج ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں دیے جانے کا امکان ہے۔

چیئرمین قمر زمان چوہدری کی صدارت میں نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج پیر کو ہوگا جس میں این اے 51 میں غیرقانونی طریقے سے بھاری فنڈزریلیزکرنے کے علاوہ مضاربہ اسکینڈل کے مختلف کیسزمیں ملزمان کیخلاف نیب ریفرنسز اور مضاربہ میں اب تک ریکوری کا جائزہ لیا جائے گا ۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف پر اختیارات کے ناجائز استعمال میں اپنے حلقہ انتخاب میں اپنے منصب کے آخری دنوں میں تعمیراتی منصوبوں کیلیے فنڈز کے غیرقانونی ریلیز کرنے کی کیس میں انوسٹی گیشن مکمل کرکے رپورٹ ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں پیش کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اب تک انویسٹی گیشن میں سابق وزیراعظم کیخلاف ریفرنس کی سفارش کی گئی ہے جبکہ مضاربہ میں بھی مختلف کیسز میں ملزمان کیخلاف ریفرنسزکی منظوری کیلیے رپورٹس اجلاس میں پیش کی جائیں گی ۔ چیئرمین نے مضاربہ اسکینڈل میں ریکوری کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں