سیاسی مخالفت پر نوجوان کا اغوا صوبائی وزیر سمیت 6 افراد پر دہشت گردی ایکٹ کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

قربان سمیجو کے والد کی درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تھرپارکر کا حکم، بیٹے کو ایک ماہ بعد صوبائی وزیر کی۔۔۔، والد


Nama Nigar October 01, 2014
قربان سمیجو کے والد کی درخواست پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تھرپارکر کا حکم، بیٹے کو ایک ماہ بعد صوبائی وزیر کی زمینوں سے بازیاب کرایا گیا، والد فوٹو: فائل

KARACHI: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تھرپار کی عدالت نے شہری کے اغوا کے خلاف درخواست پر صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر، سابق ایس ایچ او سمیت 6 افراد پر دہشت گردی ا یکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تھرپارکر کی عدالت نے چھاچھروکے گاؤں سیار کے رہائشی سومار سمیجو کی درخواست پر صوبائی وزیر عشر و زکوٰۃ دوست محمد راہموں، سابقہ ایس ایچ اوکھینسر لال بخش خاصخیلی، پولیس اہلکار لونگ، سلیم، حیات اور مراد علی کے خلاف نوجوان قران سمیجو کے اغواکا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کھینسر تھانے میں درج کرنے کا حکم دیدیا۔

قربان سمیجو کے والد نے وکیل پرشوتم کھتری کے معرفت درخواست دائر کی تھی کہ قربان کو صوبائی وزیر دوست محمد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سیاسی مخالفت پر اغوا کرایاجس کو ایک ماہ بعد پولیس نے صوبائی وزیر کی عمرکوٹ کی زرعی زمین سے بازیاب کرایا تھا مگر اس واقعے میں ملوث ہونے کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں