امریکن فٹبال میں میچ کے دوران سجدہ کرنے پر مسلمان کھلاڑی کو جرمانہ

حسین عبداللہ نے ٹچ ڈاؤن کے بعد سجدہ کیا تو ریفری نے 15 یارڈ کی پینلٹی عائد کر دی


Express Desk October 01, 2014
گھٹنوں پر بیٹھ کر دعا کرنا قوانین کی خلاف ورزی نہیں، سابق ریفری۔ فوٹو: فائل

امریکی میڈیا کے مطابق پیر کے روز امریکن فٹبال ٹیم کینسس چیفس سٹی کے کھلاڑی حسین عبداللہ پر ٹچ ڈاؤن کرنے کے بعد سجدہ کرنے پر 15 یارڈ کی پنلٹی عائد کر دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق عبداللہ نے نیو انگلینڈ پیٹریئٹس کے خلاف چوتھے کوارٹر میں 39 یارڈ سے مخالف کھلاڑی کا پاس لے کر ٹچ ڈاؤن کیا۔ تاہم ریفری نے 29 سالہ عبداللہ پر ٹچ ڈاؤن کی خوشی منانے پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 15 یارڈ کی پینلٹی عائد کر دی۔ نیشنل فٹ بال لیگ کے سابق ریفری مائیک پریرا نے کہا کہ گھٹنوں پر بیٹھ کر دعا کرنا قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

عبداللہ ایک متقی مسلمان ہیں اور انھوں نے سنہ 2012 کا سیزن نہیں کھیلا تھا کیونکہ وہ اپنے بھائی حمزہ کے ہمراہ حج پر گئے تھے۔ حالیہ سیزن میں این ایف ایل پر سماجی ایشوز کے حوالے سے کافی تنقید کی جا رہی ہے اور اس پینلٹی کی وجہ سے این ایف ایل کو مزید تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا۔عبداللہ نے نیو انگلینڈ پیٹریئٹس کے خلاف چوتھے کوارٹر میں 39 یارڈ سے مخالف کھلاڑی کے پاس کو لیا اور ٹچ ڈاؤن کیا۔

واضح رہے کہ سنہ 2011 کے سیزن کے دوران این ایف ایل کھلاڑی ٹم ٹیبو اپنے گھٹنے کے بل بیٹھے اور دعا کی۔ اس کے بعد سے اس عمل کو 'ٹیبوئنگ' (Tebowing) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ تاہم ٹم ٹیبو کو اس پر پینلٹی نہیں لگائی گئی بلکہ یہ عمل اس سیزن میں بہت مشہور ہوا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عبداللہ پر پنلٹی عائد کرنے پر تنقید کی جا رہی ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ این ایف ایل کو اس بات کی وضاحت کرنی ہوگی کہ آیا ریفری نے غلطی سے پینلٹی عائد کی ہے یا جان بوجھ کرعائد کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں