عید قربان اللہ کی رضا کے لیے قربانی کا عہد

امیر ، غریب مسلمان، ہر کوئی اپنی بساط کے مطابق قربانی کا اہتمام کرتے ہیں


Javed Yousuf/Qaiser Iftikhar October 05, 2014
ماڈل :ریچل خان ، ڈریسز : نبیلہ ، فوٹو : محمود قریشی

عیدالاضحی اﷲ کی رضا کے لئے ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے۔

اُمت مسلمہ اس دن کو انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ مناتی ہے۔ عید سے چند ہفتے قبل ہی جانوروں کی خریداری شروع ہوجاتی ہے۔



چھوٹے بڑے ٹولیوں کی صورت میں بڑے اہتمام کے ساتھ مارکیٹ جاتے ہیں جہاں سے قربانی کے لئے اپنی پسند کا جانور لاتے ہیں۔ کچھ تو گھر میں بھی قربانی کے جانور کو پالتے ہیں۔ دونوں صورتوں میں اس کی خوب آؤ بھگت کی جاتی ہے۔



نازنخرے اٹھائے جاتے ہیں، خا ص طور پر چھوٹے بچے گائے ، بکرا اور اونٹ کو دلہن کی طرح سجا کر رسیاں ہاتھ میں پکڑے خوشی کے ساتھ گلی محلے میں گھوم رہے ہوتے ہیں۔دوستوں کو خوشی سے بتا اور دکھا رہے ہوتے ہیں۔



ماڈل ریچل خان نے بھی عیدالاضحی کے حوالے سے ''سنڈے ایکسپریس'' کے لئے شوٹ کرواتے ہوئے کہا کہ امیر ، غریب مسلمان، ہر کوئی اپنی بساط کے مطابق قربانی کا اہتمام کرتے ہیں لیکن قربانی کی اصل روح یہ ہے کہ ہم اپنے بے وسیلہ بہن بھائیوں کو فراموش نہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں