لاہور میں اے ٹی ایمز اور آن لائن بنکنگ سروسز جزوی طور پر معطل

پی ٹی سی ایل بلڈنگ میں آتشزدگی کے باعث خراب ٹیلیفون لائنز کی بڑی تعداد ٹھیک نہ ہو سکی۔


Commerce Reporter October 03, 2014
انٹرنیٹ و دیگر مواصلاتی رابطے منقطع، یوٹیلٹی بلز جمع کروانے، آن لائن ٹرانزیکشنز میں بھی مشکلات۔ فوٹو: فائل

صوبائی دارالحکومت میں بینکوں کی اے ٹی ایمز اور آن لائن سروسز جزوی طور پر معطل رہیں۔ پی ٹی سی ایل ریجنل آفس میں آتشزدگی کے واقعے کے باعث خراب ہونیوالی ٹیلیفون لائنز کی بڑی تعداد ٹھیک نہ ہوسکی۔

جس کی وجہ سے بینکوں میں آن لائن سروسز اور اے ٹی ایمز کی سروس میں تعطل رہا۔ بینکوں میں یوٹیلٹی بلز جمع کروانے اور آن لائن ٹرانزیکشنز کیلئے صارفین کی بڑی تعدادکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹیلیفون لائنز کی بندش سے انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی رابطے منقطع رہے۔ آن لائن سروسز بند ہونے والی برانچیں اپنے چیک کلیئرنس کیلئے دیگر برانچوں کو بھیج رہے ہیں جس کی وجہ سے چیکوں کی کلیئرنس تاخیر سے ہو رہی ہے۔ یوٹیلٹی بلز جمع کروانے والے صارفین کی اکثریت بنیکوں کی بجائے پوسٹ آفسز اور دیگر ذرائع کا رخ کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں