سانگھڑ میں کچی شراب پینے سے 3 روز میں 5 افراد ہلاک

کئی افراد بینائی کھو چکے، ضلع میں زہریلی شراب کی کھلے عام فروخت، پولیس خاموش، شہریوں کا اظہار تشویش


Nama Nigar October 10, 2014
کئی افراد بینائی کھو چکے، ضلع میں زہریلی شراب کی کھلے عام فروخت، پولیس خاموش، شہریوں کا اظہار تشویش۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD: ضلع سانگھڑ میں کچی شراب کا کاروبار عروج پر، 3 روز میں زہریلی شراب پینے سے 5 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ، پولیس کی پراسرار خاموشی، اطلاعات کے مطابق سانگھڑ ضلع کے تعلقہ سنجھورو، کھپرو، جام نواز علی، شہداد پور، ٹنڈوآدم سمیت سانگھڑ میں کچی شراب کا کاروبار عروج پر ہے۔

پولیس نے رشوت کے عوض پراسرار خاموشی اختیار کررکھی ہے، اطلاعات کے مطابق کچی شراب پینے سے 3 روز میں 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ کئی بینائی کھو چکے ہیں جن میں رمیش کمار، منظور شر، جھول، اشرف جٹ، محسن پنھور، شاہ نواز شیخ، اشوک ، الطاف شیخ ناصر نوجوان شامل ہیں۔

اطلاعات پر ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن آفسر بہاول شاہ کی خصوصی ہدایت پر سانگھڑ کے مختلف شہروں ٹنڈوآدم، کھپرو، سنجھورو میں چھاپے مار کر ملزمان شعیب کلوئی، ثنا اللہ، عبدالستار، سوڈھو بوزدار کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 240 لیٹر کچی شراب برآمد کرلی، سیاسی و سماجی تنظیم کے رمضان مینگھٹار، جاوید خاصخیلی و دیگر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کچی شراب کے کاروبار میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں