حکومت کا 2015 میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

مارچ کے آخری ہفتے یا اپریل کے اوائل میں انتخابات کا عمل مکمل کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت


Online October 11, 2014
انتخابات میں یونین کی سطح پر کونسلروں کے ساتھ ساتھ چیئرمین اور وائس چیئرمین یونین کونسل کا عہدہ تخلیق کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

حکومت نے آئندہ سال 2015 میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں موجودہ بلدیاتی نظام جس میں ضلعی ناظمین اور ٹاؤن ناظمین شامل ہیں انھیں تبدیل کرکے سابق بلدیاتی نظام جس میں چیئرمین ضلع کونسل میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور میونسپل کمیٹی ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین شامل ہوں گے ملکی حالیہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بعض قریبی رفقا کے مشورے کے بعد وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور دیگر صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سال مارچ کے آخری ہفتے یا اپریل کے اوائل میں بلدیاتی انتخابات کا عمل مکمل کر لیا جائے، اس سلسلے میں یونین کی سطح پر کونسلروں کے ساتھ ساتھ چیئرمین اور وائس چیئرمین یونین کونسل کا عہدہ تخلیق کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں